جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
آتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کی نو۔منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز (رجسٹرڈ) سی بی اے کے انٹرنل باڈی انتخابات 2024ء میں راجہ سلیم گروپ کی کامیابی کے بعد نو منتخب کابینہ کا جنرل باڈی اجلاس نومنتخب صدر راجہ سلیم کی زیرصدارت کل (پیر) کو او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

سندھ، بلوچستان کراچی سمیت تمام فیلڈز لوکیشنز کے ورکرز آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اجلاس میں پولنگ رزلٹ اور انتخابات کی منظوری دیجائے گی۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری اسفند یار خان اور پریس سیکرٹری چوہدری محمد جمیل نے تمام دوستوں سے اجلاس میں بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں