جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے،اے ایس آئی ذوالفقار علی تھانہ رتہ امرال میں تعینات تھے،متوفی اے ایس آئی کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقہ میال میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے،اے ایس آئی ذوالفقار علی تھانہ رتہ امرال میں تعینات تھے،متوفی اے ایس آئی کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقہ میال میں ادا کی گئی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی 1995میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے جو محنت اور قابلیت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے تھے۔

اس موقعہ پر سی پی اوسید خالدہمدانی کاکہنا تھا کہ مرحوم انتہائی محنتی، ملنسار اورفرض شناس آفیسر تھے، جن کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں