هفته,  27 جولائی 2024ء
پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان نے وفد کا استقبال کیا، وفد میں مختلف سرکاری اداروں کے سینئر افسران شامل تھے،ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان نے وفد میں شامل افسران کو راولپنڈی ریجن پولیس کے اداراتی سٹرکچر اور ورکنگ فریم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

کورس کے شرکاء کو راولپنڈی ریجن کی جغرافیائی حدود، درپیش چیلینجز اور چیلینجز سے نمٹنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی گئی،شرکاء کورس کو پنجاب پولیس کے مجموعی اور ریجنل و ضلعی سطح پر بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کے لیے کیے گئے اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق بھی آگاہی دی گئی، شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ایس ایس پی آر آئی بی، وفد کے شرکاء نے فورس ویلفیئر اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اقدامات کو سراہا،کورس کوآرڈینیٹر کی جانب سے ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ایس ایس پی آر آئی بی نے کورس کوآرڈینیٹر کو راولپنڈی ریجن پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News