هفته,  27 جولائی 2024ء
مورگاہ پولیس کا لالہ زار اور گردونواح میں سرچ آپریشن

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)مورگاہ پولیس کا لالہ زار اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، دوکانیں اورافراد کی چیکنگ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، ایس پی پوٹھوہارناصر نواز۔

تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے لالہ زار اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشنز میں 22گھروں،12دوکانوں اور انفرادی طور پر55افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News