پیر,  20 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 10ملزمان گرفتار، 66 لیٹر شراب اور135گرام آئس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے 04ملزمان سیف ، عبدالغفور،عنایت اورسہیل سے 37لیٹرشراب ، نصیر آباد پولیس نے ملزم وقار سے 10لیٹرشراب ، وارث خان پولیس نے ملزم قمر سے 05لیٹرشراب ، پیرودھائی پولیس نے ملزم زین سے 09لیٹرشراب ، سٹی پولیس نے ملزم عابد سے 05لیٹرشراب ، دھمیا ل پولیس نے ملزم حسیب سے 05لیٹرشراب ، ویسٹریج پولیس نے ملزم فیصل سے 135گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News