بین الاقوامی

برطانیہ نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) سے آنے والے افراد پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق کانگو کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن اور غیرملکی مجرموں کی واپسی کے لیے درکار اقدامات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ڈی آر کانگو نے نومبر میں اعلان کیے گئے برطانیہ کے نئے اور سخت اسائلم قوانین کے تحت ضروری اصلاحات نہیں کیں۔ اس فیصلے کے تحت کانگو کے شہریوں کے لیے فاسٹ ٹریک ویزا سہولت ختم کر دی گئی ہے، جبکہ وی آئی پیز اور سیاست دانوں کو بھی اب برطانیہ آمد پر کسی قسم کی خصوصی رعایت حاصل نہیں ہوگی۔ برطانیہ میں ہونے والی تقریر کی مذمت کرتا ہوں ،شوکت یوسفزئی ادھر برطانوی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ انگولا اور نمیبیا نے اپنے شہریوں کو واپس لینے کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ان دونوں ممالک کو بھی کانگو کے ساتھ ویزا پابندیوں کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم تعاون پر آمادگی کے بعد فی الحال ان کے خلاف پابندیاں مؤخر کر دی گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شبانہ محمود نے واضح پیغام دیا ہے کہ جو ممالک اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کریں گے، ان کے خلاف ویزا پابندیاں عائد کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ہوم آفس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ نئے معاہدوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی ملک بدری اور واپسی ممکن ہو سکے گی۔ شبانہ محمود برطانوی حکومت کی جانب سے اسائلم نظام میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کے تحت پناہ گزینوں کو دی جانے والی مستقل حیثیت ختم کی جا رہی ہے، اسائلم سیکرز کے لیے سرکاری رہائش کی ضمانت بھی واپس لی جا رہی ہے، جبکہ محدود اور محفوظ قانونی راستے متعارف کرائے جائیں گے۔ برطانیہ میں اشتعال انگیز مظاہرے،پاکستان کا سخت نوٹس:قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ برطانیہ قوانین پر عمل درآمد کی توقع رکھتا ہے۔ اگر کسی ملک کا شہری غیرقانونی طور پر برطانیہ میں موجود ہے تو اس ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے واپس قبول کرے۔ انہوں نے انگولا اور نمیبیا کے تعاون کو سراہتے ہوئے ڈی آر کانگو پر زور دیا کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس لے، ورنہ برطانیہ میں داخلے کی سہولت سے محروم ہونا پڑے گا۔
برطانیہ میں ویزہ پالیسی تبدیل،غیرملکیوں کیلئے نئے قوانین کا نفاذ

  لندن (صبیح زونیر) برطانیہ نے امیگریشن اور ویزا قوانین میں نئی ترامیم کی ہیں جس کے تحت ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کیا جاسکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے نئے قوانین کا اطلاق کیا

پاکستان نے معیشت کے استحکام کے حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے ،امریکا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان آئندہ ہونے والے قرض معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ملاقاتوں کیلیے

غزہ ، خان یونس کے اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد

  اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مطابق خان یونس کے اسکولوں اور گلیوں سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ

ایرانی میزائل سعودی عرب نے بھی گرائے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور اردن نے اسرائیل پر داغے گئے ایرانی میزائلوں کو روکا وہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کی حملہ ناکام بنانے میں مدد کی۔ اسرائیلی اخبار ”ٹائمز آف اسرائیل“ نے امریکی

ایرانی حکومت نے اسرائیلی جہاز پر سوار دو پاکستانیوں کو واپس جانے کی اجازت دے دی

  ایرانی حکومت نے ایران کے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر سوار دو پاکستانیوں کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کیجانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مطلع کیا ہے

پاکستان کا “نازک موڑ ” ہارورڈ میں کیس اسٹڈی بن گیا

  اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)77 سال کے سفر کے باوجود پاکستان آج بھی نازک موڑ سے گزر رہا ہے کیونکہ کمر توڑ مہنگائی، بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز، بھاری ٹیکسز، کرپشن اور بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں نے عام آدمی کو پست کر رکھا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر طاقتور

سابق صدر ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں پہلی بار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع

مسجدکی تعمیرکیلئے بیوہ کاعطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ روپے میں نیلام

سرینگر(روشن پاکستان نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔ ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے۔ اس موقع

امیر کویت کی جانب سے شیخ احمد عبداللّٰہ الاحمد الصباح نئےوزیر اعظم مقرر

  کویت (روشن پاکستان نیوز)امیر کویت نے شیخ احمد عبداللّٰہ الاحمد الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم مقرر کر دیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم کی تقرری کرنے کے بعد کابینہ کی تشکیل کا حکم جاری کیا گیا ۔ یہ بھی واضح رہے کہ کویت کے سابق

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی22 پاکستان آمد ،کب ؟ ایجنڈہ کیا ؟ جانیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، ذرائع نےکہ اتوار کو اسرائیلی سرزمین پر ایران کےڈرون اور میزائل حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور تہران نے صدر رئیسی کے دورے سے متعلق