منگل,  14 مئی 2024ء
غزہ ، خان یونس کے اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک اسکول سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم برآمد ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے مطابق خان یونس کے اسکولوں اور گلیوں سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران غزہ کے علاقے خان یونس میں آپریشن کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے خان یونس سے اپنی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News