منگل,  25  اگست 2026ء
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم، جانیے عالمی کرنسی اور خام تیل کی صورتحال

اسلا آباد(روشن پاکستان نیوز)  ملکی مبادلہ مارکیٹ میں منگل کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ 0.01 فیصد (3 پیسے) کے اضافے کے بعد 277.52 روپے پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل پیر کو ڈالر 277.55 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب واشنگٹن کی جانب سے ایران پر بڑھائی گئی پابندیوں اور بانڈ یلڈز پر دباؤ کم کرنے کی کوششوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کو دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

عالمی کرنسیوں کی صورتحال

یورو 1.1668 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کی تین ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

اسٹرلنگ (پاؤنڈ) 0.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.3639 ڈالر پر پہنچ گیا جو 6 ماہ کی اعلیٰ ترین سطح کے قریب ہے۔

جاپانی ین میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور وہ فی ڈالر 159.21 کی سطح پر آ گیا۔

ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

6 اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کا انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ 98.96 کی سطح پر رہا۔

تیل کی قیمتیں

پچھلے سیشن میں 2 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد منگل کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جزوی استحکام دیکھا گیا۔

برینٹ کروڈ کے سودے 27 سینٹس (0.3 فیصد) کے اضافے کے ساتھ 92.44 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  37 سینٹس (0.4 فیصد) اضافے کے بعد 85.38 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔

مزید خبریں