یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے تاہم بینکوں میں مسلم صارفین کے کھاتوں سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکم کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کوبینک عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔
یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے “بینک تعطیل ـ ” قرار دیا ہے۔
تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں/، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر حاضر ہوں گے۔