لاہور (روشن پاکستان نیوز) نواں کوٹ میں کینیڈین شہریت کے حامل نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیاگیا ۔
ایف آئی آر کا متن تھا کہ مدعی نے الزام لگایا کہ بہو کسی اور سے پسندکی شادی کرنا چاہتی تھی ،بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سے بلا کر قتل کیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کے الزام میں بیوی ، ساس سمیت 5افراد زیرحراست ہیں تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ علی رضا کے قتل کی واردات 3مارچ کی رات ہوئی تھی۔