هفته,  23 نومبر 2024ء
حماد اظہر، میاں اسلم سمیت 6 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

لاہور (روشن پاکستان نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے آتشزدگی کے واقعے میں ملوث 6 خفیہ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عدنان اشرف، ثمر معشوق، ملک حیدر علی اور محمد قاسم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں