کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ کے سینیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم مسترد کرچکی ہے، اگر اسمبلی قراردادوں کی اہمیت نہیں تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے؟
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں ہوگا بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں فائرنگ کا واقعہ، نظریاتی پارٹی کا پیپلز پارٹی کے افراد پر حملے کا دعویٰ
پیپلزپارٹی رہنما نے مسلم لیگ ن سے نئے صوبوں پر واضح پالیسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔











