هفته,  28 نومبر 2026ء
بابر اعظم ایک ہفتے تک کیوں ناراض رہے؟ سابق کوچ کا بابر کے رویے سے متعلق انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے باوجود بابر اعظم کو ان کی سست بیٹنگ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد قومی بیٹر نے ایک ہفتے تک ان سے بات نہیں کی۔

ایک پوڈکاسٹ پروگرام ’دی سپر اوور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے بتایا کہ 2019 میں ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ پر کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بابر اعظم نے 112 گیندوں پر 115 رنز بنائے تھے۔

مکی آرتھر کے مطابق بابر نے 78 گیندوں پر 90 رنز مکمل کیے لیکن اگلے 15 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر سنچری مکمل کی۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ سنچری کے فوراً بعد انہوں نے مسلسل دو چھکے بھی لگائے۔

سابق کوچ کا کہنا تھا کہ اگر بابر 90 سے 100 رنز تک تیزی سے پہنچتے تو پاکستان مزید 15 رنز بنا سکتا تھا اور میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا۔

انگلینڈ نے 341 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

آرتھر نے بابر کی 2019 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کو اپنے دور کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔

مزید خبریں