لودھراں(روشن پاکستان نیوز) لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں بیٹی کی پیدائش پرناخوش ماں نے نومولود کو کھیتوں میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے نومولود کو کھیتوں میں پھینک کر پولیس کو کال کرکے بچی کے اغوا ہونے کی اطلاع دی ، ملزمہ خاتون نے بتایا کہ 3 خواتین نے اسے نشہ آور شے سونگھنے کو دی اور بچی کو اغواکرلیا۔
امریکا میں بیماری کی نئی شکل، بچے خسرے کے ساتھ پیدا ہونے لگے
پولیس تفتیش کے دوران مبینہ اغوا کا واقعہ جھوٹا نکلا اور معلوم ہوا کہ ملزمہ بیٹی کی پیدائش پرناخوش تھی، کھیتوں میں پھینکنےکی وجہ سے بچی زخمی ہوئی، جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے شوہر کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ شوہر کے خلاف اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے اور بیوی کے خلاف بیٹی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔











