اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 6 ہزار 687 بڑھ کر 3 لاکھ29 ہزار334 روپے ہوگئی۔
ملکی و عالمی منڈی میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوگیا
ادھر سونےکا بھاؤ عالمی بازار میں 78 ڈالر بڑھ کر 3616 ڈالر فی اونس ہو گیا۔











