پیر,  23 نومبر 2026ء
روس کے یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائل اور ڈرون حملے، 11 افراد ہلاک

کیف(روشن پاکستان نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہونے والے ایک روسی حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے جاری ہیں اور گزشتہ رات روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاقے دیمیر  پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز روسی ڈرون حملے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا تھا جہاں سے زخمیوں کو بھی نکالا گیا۔

جنگ میں ٹیکنالوجی کی انٹری! روبوٹس، ڈرونز اور الیکٹرانک وارفیئر سے یوکرین کا روس پر وار

 روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات یوکرین کے شہر ازمیل میں توانائی تنصیبات اور بندرگاہی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب  روس کے صوبے پرم (Perm)  پر یوکرینی ڈرون حملے میں ایک صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں