منگل,  17 نومبر 2026ء
ایشیاکپ بلائنڈکرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈھاکا میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ڈھاکا میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان درگاہ راؤ نے 62، سنجے کمار نے 30 اور دنا وینکٹیش نے 26 رنز اسکور کیے۔

 پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد ہوگا

ہدف کے تعاقب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پاکستان کو آخری 2 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے، نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔

پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں