اتوار,  15 نومبر 2026ء
نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا، سابق صدر جوبائیڈن

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) سابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں نیتن یاہو پر بہت کم بھروسہ تھا۔

’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق بائیڈن نے اپنی نئی کتاب ’پرامس می، امریکہ‘ (Promise Me, America) میں مدتِ صدارت پر تبصرہ کیا ہے۔ یہ کتاب 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد شائع ہوئی ہے۔

نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بائیڈن نے لکھا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اسرائیل کے طویل مدتی مفادات پر اپنے قلیل مدتی سیاسی مستقبل کو ترجیح دی۔

بائیڈن نے لکھا کہ ہمارے درمیان زیادہ اعتماد نہیں تھا۔ مجھے ’بی بی‘ کے ان رجحانات پر بھی تشویش تھی جو ٹرمپ کے رجحانات سے ملتے جلتے تھے۔ وہ حقائق کے معاملے میں انتہائی لچکدار (یعنی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے) ہو سکتے تھے اور اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے جمہوری اداروں کو اپنے مطابق ڈھالنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی تھی۔“

بائیڈن نے کہا کہ انہیں 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد اسرائیل کی حمایت کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینیوں کی اموات نے انہیں ”گہرا دکھ“ پہنچایا ہے۔

ٹرمپ فی الحال ایران کیخلاف بڑا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنےکے خواہشمند نہیں: امریکی اخبار

بائیڈن نے 2021 میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ایک درست فیصلہ تھا، اور اگر وہ دوبارہ صدر ہوتے اور حالات بھی ویسے ہی ہوتے، تو وہ یہی فیصلہ دوبارہ کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ اُس وقت کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے انخلا کے نتائج کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں