هفته,  14 نومبر 2026ء
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام سے پیٹرول پر سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ  شہری پیٹرولیم لیوی کے سب سے زیادہ بوجھ کی زد میں آگئے ہیں۔

گزشتہ 5 روز میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہوا؟

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے گئے جو سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21کروڑ روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

مزید خبریں