کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 74 دہشتگر د مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز جاری ہیں جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں کےدوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران میر علی میں فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جب کہ اورکزئی میں کارروائی کے دوران مزید 8 خوارج مارے گئے۔
بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران خوارج کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایاگیا، علاقوں کی کلیئرنس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جب کہ مواد میں دیسی ساختہ دھماکاخیز مواداور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے جاری خفیہ اطلاع پر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 31 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔











