جمعرات,  12 نومبر 2026ء
دوبارہ حملہ ہوا تو یورپ میں موجود امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے: ایران کا انتباہ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی یا اسرائیلی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا دائرہ محض قریبی فوجی تنصیبات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دور دراز کے امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، جن میں مختلف جزائر اور یورپی ممالک میں موجود اڈے بھی شامل ہیں۔

نیتن یاہوکا ہم شکل ایرانی دکاندار مشکل میں پڑگیا، خریداروں نے بائیکاٹ کردیا

لبنان کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل محسن رضائی نے ایرانی عوام کی مزاحمت کو امریکی اور اسرائیلی اندازوں کی ناکامی کی اصل وجہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے عسکری، سیاسی، سفارتی اور اقتصادی میدانوں میں اپنے دشمنوں کو ایک بڑی شکست سے دوچار کیا ہے۔

مزید خبریں