پیر,  09 نومبر 2026ء
پاکستانی انجینیئر کے تیار کردہ روبوٹس نے ریسٹورنٹ میں کھانا پیش کرنا شروع کردیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے انجینیئر نے مقامی سطح پر جدید روبوٹس تیار کرکے کراچی کے ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر خدمات انجام دینے کے لیے متعارف کرا دیے، روبوٹ ویٹریسز ’روبیا‘ اور ’جوجو‘ کی منفرد انداز میں کھانا پیش کرنے کی صلاحیت نے شہریوں، خصوصاً بچوں اور خاندانوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

کراچی کے ایک نیون لائٹس سے سجے ریسٹورنٹ میں اب کھانا پیش کرنے کے لیے انسانی ویٹرز کے ساتھ روبوٹس بھی موجود ہیں، جو کھانے کی میزوں تک پہنچ کر صارفین کو ان کے آرڈرز فراہم کرتے ہیں۔پاکستان میں روبوٹک ٹیکنالوجی کا یہ منفرد تجربہ نہ صرف شہریوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کی تیاری کے امکانات کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔

ربوٹک بیویوں کا تصور: اسلامی تعلیمات کے خلاف اور معاشرتی انحرافات کا بڑھتا ہوا مسئلہ

پاکستانی انجینیئر کی تخلیق، روبیا اور جوجو میدان میں آگئیں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کراچی کے ریسٹورنٹ ’دی سسیلین‘ میں متعارف کرائے گئے روبوٹس ’روبیا‘ اور ’جوجو‘ پاکستانی انجینیئر سید اسامہ عزیز کی تخلیق ہیں، جنہوں نے نہ صرف یہ روبوٹس تیار کیے بلکہ مذکورہ ریسٹورنٹ کے بانی بھی ہیں۔

مزید خبریں