اتوار,  08 نومبر 2026ء
بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، ذاتی خرچ پر فوری علاج کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کی نئی متفرق درخواست دائرکردی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو رہی ہے، جس کے پیشِ نظر دائر درخواست میں  اڈیالہ جیل حکام سے ان کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کرنے اور ذاتی خرچ پر ماہر امراضِ چشم سے فوری علاج کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا خاتمہ عمران خان کے لیے بوجھ سے نجات تھا، صحافی نعیم اشرف بٹ کا دعویٰ

واضح رہے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں وکیل سے  ملاقات  کے دوران  عمران خان نے بشریٰ بی بی کے آنکھوں سے متعلق مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں