هفته,  07 نومبر 2026ء
گزشتہ 5 روز میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہوا؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  گزشتہ 5 روز میں پیٹرول 28 روپے 51 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد شہریوں کو بڑا معاشی ریلیف ملا، گزشتہ پانچ روز کے دوران ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں 28 روپے 51 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پسند کی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

سرکاری اعداد و شمار کے تحت 3 نومبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 374 روپے 51 پیسے تھی، جس میں 28 روپے 51 پیسے کی کمی کے بعد اس وقت ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 346 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

اس کے ساتھ 3 نومبر کو ڈیزل 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی سطح پر فروخت ہو رہا تھا، جس کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے اور اب ملک میں ڈیزل کی موجودہ قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

قیمتوں میں اس نچلی سطح پر آمد سے عوام اور خاص طور پر ٹرانسپورٹرز نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کے سستے ہونے سے آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش اور کرایوں میں بھی کمی کی توقع ہے۔

مزید خبریں