پیر,  02 نومبر 2026ء
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرول  اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں7 روپے 76 پیسے فی لیٹرکمی کردی ہے جب کہ  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے، علی پرویز ملک

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جب کہ  پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 3 نومبر کے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں