پیر,  02 نومبر 2026ء
سابق وزیراعظم عمران خان نے وکیل سلمان صفدر سے ملاقات میں اہم ہدایات دے دیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان سے وکیل سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

وکیل سلمان صفدر کے مطابق اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے آج شام 4:30 پر عمران خان اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ تک ملاقات کروائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بار بار درخواستوں کے بعد 7 ماہ میں پہلی بار عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات کا موقع ملا ہے۔

عمران خان کیلئے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 40 منٹ کی ملاقات تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر بات کے لیے ناکافی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت، جیل کے حالات سے آگاہ کیا ہے۔

وکیل کے مطابق سابق وزیراعظم اور بشریٰ بی بی نے مختلف قانونی معاملات اور مقدمات پر نئی ہدایات دیں، ملاقات میں قانونی مقدمات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید خبریں