بدھ,  28 اکتوبر 2026ء
ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل امور مملکت کی پالیسی سازی کا سنگ میل ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ثقافت، سیاست، معیشت اور سیکیورٹی میں باہمی ربط اورتوازن کی ضرورت ہے۔ مؤثر اور ٹھوس فیصلوں کے لیے واضح لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

اسرائیل میں عام انتخابات آج، نیتن یاہو الیکشن سے پہلے ایران پر حملہ کروانے میں ناکام

اُنہوں نے کا کہ آبنائے ہرمز میں مؤثر کنٹرول کے ذریعے قومی وعلاقائی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ پائیدار مفادات کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کیے جائیں۔

مزاحمت کے نتیجے میں دشمن کی بڑھتی مایوسی کھل کر سامنے آگئی، ایرانی قوم اور محاذ مزاحمت کیلئے طے شدہ شرائط پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری نہ جنگ نہ صلح کی موجودہ کیفیت کے خاتمے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت مقامی علاقائی نظام کا قیام لازمی ہے۔

مزید خبریں