منگل,  13 اکتوبر 2026ء
اسلام آبادپولیس کی اہم کارروائی: نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، کیا کچھ برآمد کرلیا گیا؟

اسلام آباد(کرائم رپورٹر):اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا معمہ حل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر میں ہونے والی بڑی چوری کی واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال، قیمتی اشیاء اور نقدی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سیکٹر ایف ایٹ تھری میں ہونے والی چوری کے تناظر میں کی گئی۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور کامیابی سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں دبوچ لیا۔

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پمز اسپتال میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور اے ایس آئی سجاد انجم نے اس کامیاب کارروائی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں اور اشیاء سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید عزم ظاہر کیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں