اتوار,  11 اکتوبر 2026ء
سعودی عرب پر حملہ ناقابل قبول ہے، حوثیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ ناقابل قبول ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے حملے پر بات کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی دارالحکومت پر حملوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے مہلک حملے کی مذمت کی اور اسے ’’ہول ناک‘‘ قرار دیا۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی اچھے جنگجو ہیں، لیکن میرے خیال میں یہ حملہ ایک خوف ناک واقعہ تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا حوثیوں کے خلاف حملوں میں حصہ لے سکتا ہے، اور انتظامیہ اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔

 پنجاب میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز کا آغاز، پولیس سروسز اب شہریوں کی دہلیز پر

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، ایکس پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ حوثیوں کے حملے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے حوثیوں سے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا، اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی، اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز یہ حملہ حوثی ملیشیا نے کیا، جس کے نتیجے میں شہری ہوا بازی کی تنصیب پر کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں