جمعه,  02 اکتوبر 2026ء
حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے رروز بھی کمی، نوٹیفکیشن جاری

اعلامیےکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3،4 اور 5 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں