پیر,  28  ستمبر 2026ء
سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی

فیصل آباد(محب) سری لنکا ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی۔

تین ملکی سیریز میں سری لنکا کے علاوہ میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور

ویمنز انڈر 19 تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی، جبکہ سیریز کے تمام میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تینوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں