پیر,  28  ستمبر 2026ء
پیٹرول کی اصل قیمت پر ٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیٹرول کی اصل قیمت پرٹیکسوں اور مارجنز کا بوجھ مزید بڑھ گیا،ایک لیٹرپیٹرول اصل قیمت سے 136روپے 34 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیمت سے 122روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔

پیٹرول کی ایک لیٹر اصل قیت اور شہریوں کیلئے اس کی مقرر کردہ قیمت میں بھاری ٹیکسوں اور مارجنز کی وجہ سے فرق مزید بڑھ گیا، سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ ایک لیٹر پیٹرول پر 134 روپے 44 پیسےکی لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جارہی ہے اس میں ایک روپے 90 پیسے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے

جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے 68 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں، پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 254روپے 96 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 30 پیسے مقرر ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپےکلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 23 روپے68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے،

پیٹرول کے فی لیٹر پر ان لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن کی مد میں 7روپے 91 پیسے وصول کیے جار ہے ہیں جبکہ فی لیٹر پیٹرول پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے عائد ہے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی لاگت 285 روپے 85 پیسےبنتی ہےلیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اس وقت 408 روپے53 پیسے مقرر ہے۔

مزید خبریں