اتوار,  27  ستمبر 2026ء
عمران خان کی بہنوں تک اہلِ خانہ اور وکلا کی رسائی نہ ہونے کا دعویٰ، پی ٹی آئی کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد(محب) پاکستان تحریک انصاف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید عمران خان کی بہنوں کی خیریت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی بہنوں کو گرفتاری کے بعد سے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات یا رسائی نہیں دی جا رہی، جس پر پارٹی نے ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتی تقرریوں میں ن لیگ نظر انداز؟ لیگی وکیل خالد تاج کا بڑا دعویٰ

تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اہلِ خانہ اور وکلا کو جیل میں رسائی دی جائے، طبی ضروریات پوری کی جائیں اور ان کی صحت و سلامتی سے متعلق خدشات دور کیے جائیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق پارٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

مزید خبریں