ریاض (وقار نسیم وامق) دنیا بھر میں آج 22 ستمبر کو عالمی یومِ کھجور منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کھجور اور کھجور کے درختوں کی غذائی، معاشی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے بانی مہاب العوار کے مطابق کھجور محض ایک پھل نہیں بلکہ انسانیت، زمین اور ورثے کی ایک داستان ہے۔
عالمی سطح پر کھجور کی پیداوار 1962 کے 1.8 ملین ٹن سے بڑھ کر 2022 میں 9.75 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ دنیا بھر میں تقریباً 150 ملین کھجور کے درخت موجود ہیں جن میں سے 75 فیصد مشرقِ وسطیٰ میں پائے جاتے ہیں۔
اس دن کے موقع پر افراد، اداروں اور کمیونٹیز کو آگاہی پروگرام، نمائشوں اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ شرکاء اپنی سرگرمیوں کی تصاویر اور تفصیلات info@worlddatesday.com پر ارسال کر سکتے ہیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے www.worlddatesday.com ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
ورلڈ ڈیٹس ڈے کھجور کے درخت، کاشتکار اور اس زرعی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا عالمی دن ہے۔











