پیر,  09 نومبر 2026ء
ایشین گیمز 2026: پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی

اسلام آباد(محب) 20ویں ایشین گیمز کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پول بی کے اہم میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چاروں کوارٹرز میں حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20ویں، 37ویں اور 43ویں منٹ میں تین فیلڈ گول اسکور کیے۔

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نےکامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

سفیان خان نے 22ویں اور 23ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے دو گول کیے، جبکہ معین شکیل، عماد بٹ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستانی دفاع نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کو پورے میچ کے دوران ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔

شاندار فتح پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچز میں بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید خبریں