اتوار,  20  ستمبر 2026ء
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع، حکومتی وفد میں احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ شامل

لاہور(محب) پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور شروع ہوگیا۔

مذاکرات کے لیے حکومتی وفد جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچ گیا، جہاں جماعت اسلامی کی قیادت کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر اس سے قبل بھی مذاکرات کے متعدد ادوار ہوچکے ہیں۔

پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں، پکڑ دھکڑ سے گریز کرے: بیرسٹر گوہر

مذاکرات کے پانچویں دور میں فریقین کے درمیان مطالبات، حکومتی تجاویز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق امور پر گفتگو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت اور اہم معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں