اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے اسلام آباد چیمبر کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں سردار یاسر الیاس خان اور سردار طاہر محمود نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی نمائندگی کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ نومنتخب قیادت کاروباری طبقے کے مسائل کے حل، سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مؤثر رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام آباد چیمبر کی نئی قیادت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سردار یاسر الیاس خان اور سردار طاہر محمود نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد کی کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور چیمبر کی ترقی و بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے











