نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کی بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے معاملے پر ہاکی انڈیا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نیوٹرل وینیوپرمیچزکی درخواست مستردکردی۔
سیکرٹری ہاکی انڈیا بھولا ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو میں تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان نےشرکت کرنی ہےتو اسے بھارت آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اورعمان ریزرو ٹیموں میں شامل ہیں، پاکستان شرکت نہیں کرتا تو متبادل ٹیم کو شامل کیاجاسکتاہے۔
پاکستان نے کوریا کو تیسرے ہاکی میچ میں شکست دیکر ٹیسٹ سیریز جیت لی
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک موہالی اورجالندھر میں شیڈولڈہے، پی ایچ ایف نےٹورنامنٹ یا پاکستان کےمیچز نیوٹرل وینیو پرمنتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
پی ایچ ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان ٹیم کوبھارت نہیں بھیجا جاسکتا۔











