لندن(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم پر سلو اوورریٹ پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔
آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو بڑی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
جرمانے کے باعث پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی کھو دیے ہیں، پاکستان ٹیم کے 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے ہیں، ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے 5 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹارگٹ ٹائم میں 11 اوورز کم کیے، جس پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
کپتان پاکستان ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی اور سزا کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔











