7 ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کرتے ہوئے قادیانیوں کو ہمیشہ کے لیے کافر اور غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا۔
حافظ آباد(شوکت علی وٹو)جمعیت علمائے پاکستان ضلع حافظ آباد کے کنوینئر صاحبزادہ مدثر حسین وٹو نے گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد صدیقیہ کالج روڈ پر منعقدہ عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کردار ہمیشہ سے اسلام کے خلاف رہا ہے۔ان کو بے نقاب کرنے کے لیے علماء کرام کی عظیم جدوجہد کی ہے اور اصلی چہرہ اہل اسلام کو دیکھایا ہے 30 جون 1974ء قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے قادیانیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی اور مرزا ناصر قادیانی کو قومی اسمبلی میں قادیانیوں کے لیڈر کی حیثیت سے قادیانیت کا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا، جس پر کئی روز بحث و تکرار ہوتی رہی اور بالآخر 7 ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے قادیانیوں کو کافر اور غیر مسلم قرار دے دیا۔ مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کا پاکستان کی تاریخ کے اوراق میں سنہری کردار ہمیشہ زندہ جاوید رہے گا، قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے بطور اپوزیشن لیڈر قوم کو 1973ء کا متفقہ آئین دیا جبکہ بعد میں آنے والے حکمران 1973ء کے آئین کا حلیہ بگاڑنے کی جدوجہد کرتے رہے۔ مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کو بارگاہ الہی میں بلند درجات عطا فرمائے جنہوں نے قادیانیت کی حقیقت کو دنیا کے سامنے لاتے ہوئے قادیانیت کے تابوت آخری کیل ٹھونک دی۔ کانفرنس کی صدارت وسطی پنجاب کے نائب صدر پیر مفتی غلام مصطفے سلطانی نے کی اور کانفرنس سے علامہ پیر عاصم ندیم صاحب نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں مقامی علماء کرام سمیت لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی.











