اتوار,  13  ستمبر 2026ء
حافظ آباد: خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار۔ ملزم آفاق نے گلی سے گزرتی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کیں۔

ملزم کی خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ڈی پی او حافظ آباد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی۔اسپیشل پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم آفاق کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم آفاق نے سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی، حادثے کے نتیجے میں اس کا دائیاں بازو فریکچر ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سٹی حافظ آباد میں مقدمہ درج۔ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد کا کہنا ہے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری، قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور ایسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف حافظ آباد پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید خبریں