اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے اور اس کی جگہ سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ آئندہ نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے پر 10 روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 10 روپے کے نوٹ کی تیاری کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث اسے ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تاہم موجودہ 10 روپے کے نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے، بلکہ نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے کے بعد یہ تبدیلی عمل میں آئے گی۔











