اتوار,  23  اگست 2026ء
خیبر میں دو مختلف واقعات، ایک شخص قتل، تختہ بیگ حملے میں پولیس و ایف سی اہلکار شہید

خیبر(روشن پاکستان نیوز) ضلع خیبر میں دو مختلف واقعات کے دوران ایک شخص کو مبینہ طور پر خوارج نے ذبخ کردیا، جبکہ جمرود کے علاقے تختہ بیگ میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کے دوران زخمی ہونے والا اہلکار بعد ازاں شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسچنج ایریا میں اسرار ولد گل وزیر، قوم شلوبر، کو خوارج نے ذبخ کردیا۔

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر سمیت 15 افراد گرفتار

دوسری جانب جمرود کے علاقے تختہ بیگ میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔

دونوں واقعات سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید خبریں