اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یومِ آزادی کی رات G-9/4 کی تقویٰ مارکیٹ میں چند نوجوانوں کی جانب سے مبینہ طور پر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان شہزیب، زوہیب الحسن، محمد بلال اور شعیب افتخار کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد: مسلح افراد کی خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ، 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔











