بدھ,  19  اگست 2026ء
راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ

راولپنڈی(روشن ہاکستان نیوز) شہر میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گوالمنڈی پل پر نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔

ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ پولیس ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سی پی او نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بروقت ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات

پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں