اتوار,  24 نومبر 2024ء
ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری ریلیف سے محروم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے رمضان ریلیف کے سلسلے میں ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج میں 3 بنیادی اشیاء پر شہری مزید ریلیف سے محروم ہیں۔ 

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت چینی، آٹا اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی۔ 

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ،کب ہونگے ؟ دیکھیں خبر میں 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی۔ 

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔ موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 کی بجائے 5 مارچ سے ہوگا، نئے وزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں