بدھ,  22 جولائی 2026ء
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آزاد کشمیر کے سماجی و سیاسی رہنما اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق مشیر زبیر احمد جرال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی کشیدگی، احتجاج اور حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے، ریاست جموں و کشمیر کو ہمیشہ پاکستان کی “شہ رگ” کہا گیا، مگر آج وہاں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، جو مستقبل میں سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں، تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات سن کر مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے.

اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر احمد جرالکا مزید کہنا تھا کہ وہ “اہتمامِ حجت” کے طور پر دوبارہ عوام اور ریاستی اداروں کے سامنے حاضر ہوئے ہیں تاکہ آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، نفرت اور خونریزی پر توجہ دلائی جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان کے وقت بے شمار قربانیاں دیں اور آج بھی پاکستان سے اپنی وابستگی پر فخر کرتے ہیں، اس لیے کشمیریوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں مقیم لاکھوں کشمیری بھی ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہیں، لہٰذا انہیں ریاستی شناخت اور نمائندگی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

مانچسٹر میں یومِ الحاقِ کشمیر کے موقع پر پروقار تقریب، نومنتخب لارڈ میئرز، میئرز اور کونسلرز کے اعزاز میں شہری استقبالیہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے اور اس حوالے سے مردم شماری کرائی جانی چاہیے۔پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے زبیر احمد جرال نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے دی گئی کشمیری مہاجرین کی نمائندگی کو ختم کرنے کی بات ان کے نظریات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست کمزور ہو رہی ہے اور اس کی جگہ مفاداتی سیاست نے لے لی ہے۔انہوں نے حکومت، سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں سے اپیل کی کہ آزاد کشمیر میں نفرت، تقسیم اور تشدد کی فضا ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، کیونکہ اگر بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔زبیر احمد جرال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی کشیدگی، احتجاج اور حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبات سن کر مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔زبیر احمد جرال نے صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے میں نفرت کے بجائے محبت اور برداشت کا پیغام عام کریں۔

مزید خبریں