جمعرات,  30 اپریل 2026ء
اڈیالہ جیل میں لڑائی، ایک اور زخمی قیدی چل بسا

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین)‎اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل میں لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالا ایک اور قیدی چل بسا۔

تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل میں لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والا ایک اور حوالاتی 3 روز بعد چل بسا ،حوالاتی عماد علی کو 28 فروری کو شدید زخمی حالت میں پمز منتقل کیا گیا تھا، حوالاتی محمد احسن نے 28 فروری کو ساتھیوں پر اینٹوں کے وار کر کے زخمی کیا تھا ،حماد علی کو 12 جنوری 2022 کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، حماد علی پر تھانہ مندرہ اور تھانہ شالیمار میں مقدمات درج تھے ،حملے میں اعجاز ربانی نامی حوالاتی جاں بحق جبکہ شیراز احمد،عماد علی،عمر اظہر زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ہائی سکیورٹی زون میں جھگڑا :اڈیالہ جیل کا قیدی قتل

مزید خبریں