جمعه,  17 جولائی 2026ء
فیصل آباد: بے گناہ شہری کو مقدمے میں نامزد کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیصل آباد میں ایک پولیس سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور بے گناہ شہری کو مقدمے میں نامزد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار ایک مقدمے کا تفتیشی افسر تھا، جس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض ایک بے گناہ شہری کو مقدمے میں شامل کیا اور بعد ازاں اسے گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد بھی پہنچا۔

بعد ازاں معاملے کی محکمانہ انکوائری شروع کی گئی، جس میں ڈی ایس پی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں