پیر,  13 جولائی 2026ء
بابر اعظم کی قیادت میں‌ قومی ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم براستہ دوحہ اور لندن، ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔

ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل پاکستان اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین دن بھرپور ٹریننگ کی اور دو روزہ سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے ذمہ داریاں واپس لیتے ہوئے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم 16 میں سے 12 میچز ہاری، ان میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی تاریخی اور شرمناک شکستیں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں